فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی صدر نے انقلاب ایران کو عوام کیلئے ناکام قرار دیدیا
12 فروری 2019 (10:09) 2019-02-12

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انقلاب ایران کی وجہ سے 40 سال سے صرف کرپشن، جبر اور دہشت گردی پیدا ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے انقلاب ایران کو عوام کے لیے ناکام قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام انقلاب ایران سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کرتا لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ہوگی۔


ای پیپر