اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا سکینڈل ،مبینہ بیٹا سامنے آگیا

ممبئی :اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا مبینہ بیٹا سامنے آگیا ،20سالہ کندن کمار اس وقت بھارتی ریاست بہار کے ایک ڈگری کالج میں بی اے کا طالبعلم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران ہاشی اور سنی لیون کے 20 سالہ بیٹے سے متعلق انکشاف اس وقت ہو ا جب طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر والد کا نام عمران ہاشمی اور والدہ کی جگہ سنی لیون کا نام درج ہے ۔
رپورٹس کے مطابق یہ کالج بہار کی بابا صاحب بھیم راؤ امبیدکر بہار یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اور ایڈمٹ کارڈ وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایڈمٹ کارڈ کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے یہ طالب علم کی اپنی ہی شرارت ہو کیونکہ طالب علم کے گھر کا ایڈریس بھی ریڈ لائٹ ایریا کا دیا گیا ہے ،حکام کا کہنا ہے اگر تو یہ طالب علم کی شرارت ہے تو اس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی بڑی غفلت قرار دیا جا رہا ہے ۔
عمران ہاشمی کے مبینہ بیٹے کی خبر وائرل ہونے پر عمران ہاشمی نے بھی ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں یہ میرا بیٹا نہیں ہے ۔
I swear he ain’t mine ????????♂️ https://t.co/ARpJfqZGLT
— Emraan Hashmi (@emraanhashmi) December 9, 2020
دوسری طرف سنی لیون نے طالب علم کی طرف سے کی گئی شرارت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ اچھا ہے ۔
This kids awsome !!!!! Way to dream big :)))))))) XO hahahaha https://t.co/VEkTnsv4VT
— sunnyleone (@SunnyLeone) December 12, 2020