عالمی وبا کے بڑھتے کیسز ،لاہور کے مزید 13 علاقوں میں لاک ڈائون

12 دسمبر 2020 (18:17) 2020-12-12
لاہور :عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پنجاب حکومت کی طرف سے کچا مشن داس ،گلی نمبر 7 اندرون شیراں والا گیٹ ،موچی گیٹ ،گلی کوشا عالم یا بھاٹی گیٹ،اور اسلامیہ پارک سمیت کئی اور علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ۔
سمارٹ لاک ڈائون لگائے گئے دیگر علاقوں میں المدد پاک کالونی راوی روڈ ،قلعہ لکشمن،قصور پورہ ،بادامی باغ ،کھوکھر روڈ ،گلی نمبر 6 داتا نگر ،صدیقیہ کالونی ،کچی آباد اقبال پارک بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے ملک بھری میں تیز ی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایک دن میں 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ،2700 سے ز ائد نئے کیسز ہسپتالوں میں داخل ہو ئے ہیں ۔
خصوصی فیچرز