PMLN and PPP Members Contact with PM and CM
12 دسمبر 2020 (16:11) 2020-12-12

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوا ن نے پی ڈی ایم لاہور جلسے سے قبل بڑا سیاسی دھماکہ کر دیا ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اس وقت متعدد لیگی اراکین وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدا ر سے رابطے میں ہیں ،پی ڈی ایم کے استعفوں کی دھمکی کے بعد متعدد اراکین نے ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں ہیں ۔

فردوس عا شق اعوان کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ساتھ چھوڑنا اس بات کی نشانی ہے کہ اپوزیشن حلقوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے ،مریم نواز اس وقت ہاتھ میں ماچس کی تیلی لیے پھر رہی ہیں جو ایک وقت میں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو آگ میں دھکیل دینگی ،مریم نواز اس وقت پورے پاکستان میں آ گ لگانا چاہتی ہیں ۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا عمران خان عوامی لیڈ ر ہے مسلسل جدو جہد کے بعد اقتدار میں آیا ہے ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ،پاکستان میں عمران خان سے بڑے سیاسی جلسے کوئی نہیں کر سکا اور نہ ہی کر سکتا ہے ۔اپوزیشن کی گیارہ جماعتیں مل کر تحریک انصاف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔


ای پیپر