Big News of PDM Jalsa Lahore
12 دسمبر 2020 (21:29) 2020-12-12

لاہور :اپوزیشن کی طرف سے لاہور میں منعقد کیے جانے والے جلسے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں ،جلسے میں شرکا کو توڑ پھوڑ ،جلائو گھیرائو سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی طرف سے شرکا کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیاگیا جس میں عوام سے التماس کی گئی ہے کہ جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ خصوصی طور پر اپنے ساتھ شناختی کارڈ ،موسم کے مطابق گرم چادریں ،رومال ،مفلر سمیت موسم کا خیال رکھتے ہوئے چھتری ،پانی کی بوتلیں وغیرہ اپنے ساتھ ضرور لے کر آئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وہ آپ کے کام آسکیں ۔

ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ کارکنان نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں ،اپنے ساتھ موبائل چارجر ،پاور بینک یا ڈبل بیٹری کا سسٹم رکھیں ،اپنے اپنے گروپ میں مقامی قیادت کیساتھ رابطے میں رہیں ،کارکنان پنڈال میں سکیورٹی ذمہ داران انصار الااسلام تنظیم کیساتھ خصوصی تعاون کریں ،توڑ پھوڑ اور جیلائو گھرائو سے اجتناب کریں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی مقامی قیادت سے فوری رابطہ کریں ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہدایت نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری املا ک کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائیں ،قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،بحث و تکرار سے پرہیز کریں ۔

ہدایت نامہ سے لگتا ہے کہ کارکنوں کو ہرطرح کی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے تیار رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور جلسہ کسی دھرنے کی شکل اختیار کرتا ہے یا لانگ مارچ ؟یا پھر دھرنے یا لانگ مارچ  کے اعلان کیے جائینگے ۔


ای پیپر