Pakistan Army Cheif
12 دسمبر 2020 (22:52) 2020-12-12

 راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی کراچی میں  48 ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پاسنگ آ ئو ٹ پریڈ میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف کا اکیڈمی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل ظفر الحق نے استقبال کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق   اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ  اے ایس ایف ٹرینیوں کی تربیت سے پاکستان میں ہوا بازی کے تحفظ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔

آرمی چیف نے اے ایس ایف  کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور فورس میں خواتین کی شرکت کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے ٹرینیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 

آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا بھی دورہ کیا ،  پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکوارٹر میں انہیں میجرجنرل عمر احمد بخاری نے استقبال کیا ،  آرمی چیف نے کراچی میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں سندھ رینجرز کے تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف نے ا ن کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔   


ای پیپر