Maryam Nawaz gave a new job to the women in the Lahore Jalsa
12 دسمبر 2020 (17:54) 2020-12-12

لاہور :لاہور پی ڈی ایم جلسے سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین کو انوکھا ٹاسک دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم جلسے سے قبل مریم نوازنےخواتین ارکان اسمبلی کومختلف رنگ الاٹ کردئیے،خواتین ارکان اسمبلی اوراُنکی کارکن مختلف رنگ کےڈوپٹےپہنیں گے۔

خواتین ارکان اسمبلی مخصوص رنگ کی چوڑیاں،بیجزاورماسک بھی پہنائیں گی،کارکنوں کی شناخت کیلئےمخصوص رنگ کےسکارف بھی پہناناہوں گے،ایم پی اےعائشہ رضاکوسرخ،عائشہ غوث پاشاکوجامنی رنگ الاٹ کردیاگیا،کرن ڈارکوپیلا،ثنیہ عاشق پنک،سنبل ملک حسین کواورنج رنگ الاٹ،،بشریٰ بٹ سیاہ،کنول پرویزسفید،راحت افزاکونیلارنگ الاٹ کیاگیاہے۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بھی لاہور جلسے کیلئے مکمل تیاری کر لی ہے ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے لئے   کنٹینر تیار کر لیا گیا،بلاول بھٹو   کنٹینر پر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ کنٹینر کی سکیورٹی کے لئے بھی اسپیشل سکارٹ موجود ہو گا ، کنٹینرپر بلاول بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما موجود ہو گے۔


ای پیپر