Important statement of Jalil Sharqpuri regarding Maryam Nawaz
12 دسمبر 2020 (18:43) 2020-12-12

لاہور :مسلم لیگ ن کے ناراض لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے مریم نواز کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کو ترقی دی لیکن مریم نواز اب اسی پارٹی کا بیڑہ غرق کر رہی ہیں،انہوں نے کہا اگر لاہور جلسہ پاکستان عوام کیلئے ہوتا تو ضرور شرکت کرتا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رکن اسمبلی جلیل شرقپور ی نے پی ڈی ایم لاہور جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنے اوپر ہوئے کرپشن کے مقدمات ختم کرنے کیلئے عوام کی زندگیاں دائو پر لگا رہے ہیں اگر یہ لوگ پاکستانی عوام کیلئے جلسہ کرتے تو ضرور اس میں شرکت کرتا ،ان کا کہنا تھا جلسہ انتشار پر مبنی ہے جس کی مخالفت کرتا ہوں ۔

جلیل شرقپور ی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وقت نواز شریف ،مولانا فضل الرحمن اور زرداری کے پیچھے یہودی لابی ہے ،انہوں نے کہا نواز شریف سے زیادتی ہوئی ہے لیکن اب وہ ملک کو انتشار کی طرف مت لے کر جائیں ،پی ڈی ایم کی تحریک ملکی مفاد میں نہیں ہے ،یہ لوگ انتشار کی سیاست کر رہے ہیں ،چوہدری نثار بھی انتشار کی سیاست کیخلاف تھے ۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا عمران خان سے بھی کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن ان کی پالیسیاں ٹھیک ہیں ،نواز شریف ایسے سیاستدان ہیں جو مولانا کیساتھ پارلیمنٹ کے باہر ان کے پیچھے چلتے ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر ان کو پیچھے رکھتے ہیں ۔

ناراض ن لیگی رکن جلال شرقپوری کو مسلم لیگ ن کی طرف سے شوکاز نوٹس کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی ۔


ای پیپر