پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا ،لاہور جلسے سے قبل بڑے رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

کراچی :پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کا ساتھ چھوڑ دیا ،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ وہ فی الحال ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اور بلا ول بھٹو کے ساتھ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں جہاں استعفے دینے کی ہوا چل پڑی ہے وہیں پیپلزپارٹی کے سینٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،انہوں نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ بلاول بھٹو کی ترجمانی سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پیپلزپارٹی سے نہیں ،مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ ہر خوشی اور غم میں پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑے ہیں ۔
I have resigned from the position of spokesperson to the chairman, not from #PPP. Will stand by BBZ through thick and thin. In my years as his spokesperson, have given counsel with honesty, sincerity and in the best interests of the country and the party.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) December 12, 2020
واضح رہے اس سے قبل معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا مریم نواز پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں، ان کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہو گا، ان کے اپنے ممبران ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگا کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔