پی ڈی ایم کا جلسے سے قبل ہی بڑا مطالبہ سامنے آگیا 
12 دسمبر 2020 (20:54) 2020-12-12

لاہور:پی ڈی ایم نےلاہور جلسے سے قبل ہی دھماکہ دار اعلان کر دیا ،پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ وزرا کانام ای سی ایل میں ڈال دیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ یہ بہت جلد پاکستان سے بھاگھنے والے ہیں ،کیونکہ جب تحریک آگے بڑھے گی تو یہ کرپٹ عناصر کا ٹولہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث تمام وزرا کا نام ای سی ایل میںڈالنے کی ہدایات جاری کر دیں کیونکہ یہ بہت جلد ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ہیں ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے لاہور میں جلسے سے متعلق تمام اقدامات کا بغور جائزہ لیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا حکومتی کرپٹ وزرا نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ،پی آئی اے کباڑہ ہو چکی ہے ،پاکستان سے اڑنے والی انٹرنیشنل پروازوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں،موجودہ حکومت کے کرپٹ وزرا کی کرپشن کی داستانیں آئے روز میڈیا پر آ رہی ہیں ۔

اپوزیشن رہنمائوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپشن میں ملوث کرپٹ وزرا کیخلاف ایکشن لیں اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے احکامات جاری کریں ۔


ای پیپر