Big news about Kabul
12 دسمبر 2020 (19:21) 2020-12-12

کابل :افغانستان کا دارالحکومت کابل دھماکوں سے گونج اُٹھا ،کابل میں 10 راکٹوں سے خوفناک حملہ کیا گیا جس میں اب تک ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

افغانستان کے شمالی علاقے لب جار سے کابل میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا ،راکٹس کو کابل کے کسی ایک علاقے میں نہیں بلکہ متعدد علاقوں میں داغا گیا ،افغان وزارت داخلہ کے مطابق نشانہ بننے والے علاقوں میں حامد کرزئی ائیر پورٹ ،خواجہ راواش سمیت متعدد علاقے شامل ہیں ،راکٹ حملوں کے بعد کابل میں ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ۔

افغان حکام کے مطابق حملوں کی ابھی تک کسی نے باقاعدہ کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی ،کابل میں اس سے قبل بھی 21 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔


ای پیپر