Big announcement for overseas Pakistanis
12 دسمبر 2020 (22:03) 2020-12-12

اسلام آباد :حکومت کا بیرون ملک قید پاکستان کو واپس لانے کا اعلان کر دیا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کوئی غلطی سرزد ہو ئی ہو یا نہیں انہیں پاکستان لانے کی حکومت پاکستان ہر طرح سے کوشش کریگی ۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اب حکومت پاکستان بیرون ملک میں مقیم 8 ہزار 700 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک قید تنہائی کاٹنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ،اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک قید تمام پاکستانیوں کو رہا کروا کر پاکستان لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ،زلفی بخاری نے کہا میں یقین دلاتا ہوں ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

انہوں نے کہا ہم دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے پینشن اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا نظام بھی لا رہے ہیں ،بیرون ملک اپنے گھروالوں سے دور رہ کر زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا ۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے پہلے اداروں میں مافیا بیٹھے ہوئے تھے ہم نے اس مافیا کو مختصر وقت میں بے نقاب کیا ہے اور اب اورسیز پاکستانیوں کو وہ مشکلات پیش نہیں آنے دینگے جو اس سے قبل انہیں پیش آتی تھیں ،ہم نے ون ونڈو آپریشن کی سہولتیں مہیا کر دیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر طرح کی مشکل کا فوری حل کروا سکیں ۔


ای پیپر