اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان خوفناک تصادم
12 دسمبر 2019 (23:59) 2019-12-12

اسلام آباد : اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلباءتنظیموں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ متعد د طلباءزخمی ہو گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں واقع اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے وقت جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ بھی موجود تھے، تنظیموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے طفیل نامی طالبعلم جاں بحق ہوگیا جبکہ 21 شدید زخمی ہیں، زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقع کے فوری بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس سے مشتعل طالبعلم کنڑول نہ ہوسکے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق یونیورسٹی میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور طلباہاسٹل کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے،دوسری طرف ترجمان اسلامک یونیورسٹی اسلامک یونیورسٹی میں دو طالبعلم گروپوں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی میں جمعہ کو تدریسی عمل معطل رہے گا۔


ای پیپر