پولیس سمیت 11سرکاری محکموں پر بڑی پابندی عائد
12 دسمبر 2019 (21:27) 2019-12-12

کراچی : پولیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران کو میڈیاسے بات چیت اور ٹاک شوز میں شرکت سے منع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے خصوصی طور پر سندھ پولیس افسران پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، اور سندھ حکومت کی جانب سے پولیس سمیت 11 محکموں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر ٹاک شو یا میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا، سرکاری افسران اور سول سرونٹ بغیر اجازت پروگرامز میں بھی شرکت نہ کریں،نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔


ای پیپر