پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کیخلا ف عثمان بزدار کا دبنگ اعلان
12 دسمبر 2019 (17:25) 2019-12-12

لاہور: پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ،ایسا کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائینگے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا دل کے ہسپتال میں وکلاءکی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کر کے بدترین فعل کا ارتکاب کیا۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بر وقت علاج نہ ہونے سے 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔


ای پیپر