آرمی چیف کا ”پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ“ کا دورہ
12 دسمبر 2019 (17:15) 2019-12-12

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کامرہ پاکستان ایر ونا ٹیکل کمپلیکس پہنچ گئے جہاں انہیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود انحصاری کیلئے پی اے سی کی کاوشوں کی تعریف کی اور پی اے سی کے مختلف منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اپنانے کے عمل کو بھی سراہا۔

پی اے سی کامرہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔


ای پیپر