نوازشریف کے بعد آصف علی زرداری بھی رہا ,چارٹرڈ طیارہ تیار
12 دسمبر 2019 (17:02) 2019-12-12

اسلام آباد:نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کو بھی رہا کر دیا گیا ، آصف علی زرداری کو نواز شریف کی طرح طبعی بنیادوں پر رہائی دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو عدالت نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں الگ الگ ضمانت جاری کرتے ہوئے رہا ئی کا حکم دیا تھا ،سابق صدر کو ایک ایک کروڑ روپے کے الگ الگ مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد روبکار جاری کی گئی اور اب انہیں رہا کردیا گیاہے۔

آصف زرداری پمز ہسپتا ل میں زیر علاج تھے جبکہ اڈیالہ جیل حکام نے ان کی روبکار جاری کی۔انہیں ضیاالدین ہسپتال کے بجائے این آئی سی وی ڈی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق صدر زرداری چارٹرڈ طیارے سے زرداری ہاوس جائیں گے۔


ای پیپر