فائل فوٹو

وزیراعظم کا فیاض الحسن چوہان کو فون، وکلاء حملے پر گفتگو کی
12 دسمبر 2019 (14:49) 2019-12-12

اسلام آباد: وزیراعظم نے فیاض الحسن چوہان کو فون کر کے پی آئی سی واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ عمران خان نے کہا کسی کو ہسپتالوں پر دھاوے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی آئی سی پر دھاوا بولنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کی خریت بھی دریافت کی۔ وزیراعظم نے استفسار کیا کہ آپ کو وکلاء تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی۔ عمران نے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے جائے وقوع پر پہنچنے کے اقدام کی تعریف کی۔

عمران خان کے فون پر فیاض الحسن چوہان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کسی کو ہسپتالوں میں حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور معاشرے کے ہر شعبے کا ہم نے تحفظ کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پی آئی سی کا واقعہ شرمناک ہے اور حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے زیادہ نقصان سے بچ گئے۔ پنجاب حکومت ٹھوس اقدامات کر کے آئندہ سے ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائے۔


ای پیپر