لاہور کی اہم شاہرائیں رینجرز کے حوالے
12 دسمبر 2019 (00:02) 2019-12-12

لاہور :پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی پرحملے کے بعد شہر لاہور کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامات کی حفاظت کے لیے رینجرز کی دس پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق گورنر ہاوس، پنجاب اسمبلی، سول سیکریٹریٹ، ایوان عدل، جی پی او چوک، سپریم کورٹ رجسٹری، ہائی کورٹ، آئی جی دفتر اور پی آئی سی کی حفاظت رینجرز کرے گی۔ حکومتی حکمت عملی کے تحت دو کمپنیاں ریزرو میں بھی رہیں گی۔

پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کے باعث خاتون سمیت تین مریضوں نے اپنی جانوں کی بازی ہاری ہے کیونکہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی،کراچی میں گزشتہ کئی دہائیوں سے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سندھ رینجرز تعینات ہے۔


ای پیپر