Source : Facebook

وزیر اعظم کا گیس بحران پر سخت ایکشن
12 دسمبر 2018 (20:01) 2018-12-12

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا فوری ایکشن لیتے ہوئے پہلی دفعہ اپنے دور حکومت بڑا یکشن لیتے ہوئے دو بڑے سرکاری افسروں سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں انہوں نے پہلی دفعہ اپنے اختیار ات استعمال کرتے ہوئے سرکاری افسروں کیخلاف از خود تحقیقات کا حکم دیا ہے ،عمران خان کی زیر صدارت گیس بحران پر ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں خزانہ ،پیٹرولیم ،پاور ڈویژن کی وزراءاور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے نااہلی کا مظاہرہ کیا اور گیس کی طلب و رسد کی معلومات چھپائیں،اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم دیا، وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کیخلاف تحقیقاتی کارروائی 72 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پیٹرولیم تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔


ای پیپر