Source : Facebook

نیب کا مریم اورنگزیب کو نوٹس بھیجنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا ردعمل
12 دسمبر 2018 (19:02) 2018-12-12

اسلام آباد : مریم اورنگز یب کیخلاف نیب کے ایکشن پر شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا نامعلوم درخواست پر مریم اورنگزیب کیخلاف ایکشن صرف اور صرف انہیں خاموش کروانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماﺅں کی گرفتار ی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اور نگزیب انہتائی متحرک ،محنتی اور زیرک رہنما ہیں ، نیب کا ان کیخلاف ایکشن صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو ڈرانا اور دھمکانا ہے ۔

خواجہ برادران کا ذکر کرتے ہوئے شہبا زشریف نے کہا خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا انہوں نے ریلوے میں ریکارڈ کام کرواتے ہوئے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کیا ،سلمان رفیق کے حوالے سے بات کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلمان رفیق ان کی کابینہ کا حصہ تھے وہ بہت ہی شریف النفس انسان اور محنتی ہیں ۔

صد ر مسلم لیگ ن شہبا زشریف نے کہا نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا کام نہیں ہو ا ،نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے ،نواز شریف کی محنت سے ہی 5ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے اور ان منصوبوں کی وجہ سے ہی قومی خزانے کو 160ارب کی بچت ہوئی اور یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، ہمیں بطور پارٹی خود احتسابی کرنی ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے، موجودہ حکومت عوام کے لئے بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسی لائی ہے لیکن ہم معاشی، معاشرتی اور سماجی انصاف عام آدمی کو دلا کر رہیں گے۔


ای پیپر