Source : Facebook

عبد العلیم خان نے سابق حکومت پنجاب کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی
12 دسمبر 2018 (18:09) 2018-12-12

لاہور: حکومت پنجاب نے محکمہ بلدیات سے دو سال میں فنڈ استعمال کرنے کی تصدیق مانگ لیں جبکہ زبانی احکامات پر شروع ہونے والے بلدیاتی منصوبوں کی رپورٹ تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سنیٹر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات سے گزشتہ دس برسوں میں استعمال ہونے والے فنڈ کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ یہ بھی کیا گیا کہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے اعداد وشمار بتائے جائیں جبکہ یہ بھی واضح کیا جائے کہ مختلف سالوں میں بلدیات کے محکمے کے لئے مختص کی جانے والی رقم کہاں کہاں خرچ کی گئی۔

عبدالعلیم خان نے سیکرٹری بلدیات پنجاب کو کہا ہے کہ صوبے بھر سے ان منصوبوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں جنکو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر استعمال کیا گیا۔ تحقیقات کے بعد ذمہ دران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔


ای پیپر