سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم
12 دسمبر 2018 (13:09) 2018-12-12

جدہ: سعودی عرب میں ہیروئن کی سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا 

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ہیروئن کے پاکستانی اسمگلر شاہد اقبال کو جدہ میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔

مجرم ہیروئن پیٹ میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، پکڑا گیا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے تعزیری سزا کے طور پر موت کی سزا سنا دی تھی جسے پیر کو جدہ میں نافذ کردیاگیا۔ 


ای پیپر