فوٹو بشکریہ فیس بک

چیف جسٹس کی تھرپارکر آمد، سندھ سرکار نے ہسپتالوں کو فائیو اسٹار بنا دیا
12 دسمبر 2018 (11:01) 2018-12-12

تھر پارکر: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی تھرپارکر میں آمد کا سن کر سندھ سرکار نے ہسپتالوں کو فوراً سے پہلے فائیو اسٹار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے سول ہسپتال عمر کوٹ کو رنگ و روغن کرکے نیا کردیا۔ مریض اور لواحقین سب حکومت کی تعریفیں کرتے نہ تھکیں، سائیں سرکار نے ہر قسم کی تیاریاں بھی مکمل کر لیں۔

ادھر تھرپارکر میں قحط سالی موت بن گئی، 14 لاکھ انسانوں سمیت 80 لاکھ مویشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ سابق ایم پی اے نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔ کہتے ہیں قحط سالی پر کنٹرول کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ رن نہر میں پانی چھوڑا جائے۔

دوسری جانب خشک سالی کے باوجود، محکمہ آبپاشی نے رن نہر کا پانی روک کر بااثر افراد کو بیچ ڈالا۔


ای پیپر