فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس بازار میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
12 دسمبر 2018 (09:32) 2018-12-12

پیرس: فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس بازار میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، قریبی دکانیں اور ریسٹورانٹ بند کر دیئے گئے۔ فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق 29 سالہ ملزم فرانس اور جرمنی میں قید کاٹ چکا ہے، گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔ اسٹراس برگ میں آج سکول بند رہیں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بند کردی گئی جس کے باعث ارکان پارلیمنٹ، عملہ اور صحافی عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے۔


ای پیپر