ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی 
12 اگست 2020 (17:49) 2020-08-12

لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ تین روز کے دوران قیمت میں 12ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1ہزار 933 روپے ہو گئی ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 100 روپے سستی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔


ای پیپر