وزیر اعلیٰ پنجاب سے نیب کی پوچھ گچھ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
12 اگست 2020 (17:30) 2020-08-12

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شراب لائسنس کیس میں نیب آفس پیش ہوئے۔ نیب حکام نے پونے 2 گھنٹے تک سوالات کئے لیکن سردار عثمان بزدار جوابات دینے سے کتراتے رہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب لاہور کے آفس پہنچے جہاں ان سے پونے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی،قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے شراب لائسنس اجرا کے حوالے سے عثمان بزدار سے سوالات پوچھے۔ نیب حکام نے 12 صفحات پر مشتمل نیا سوالنامہ بھی انھیں دیا۔ وزیراعلیٰ سے ان کے اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب حکام کے سوالات کے جوابات دینے سے کتراتے رہے۔ سوالات کے جواب میں عثمان بزدار کہتے رہے کہ مجھے کچھ یاد نہیں آ رہا بھول گیا ہوں، اس پر نیب نے ان کو جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کےلئے پرفارمہ دیدیا۔


ای پیپر