file photo

مریم نواز کی ٹوئیٹر پر بھی نیب سے جنگ جاری
12 اگست 2020 (16:02) 2020-08-12

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز، کی ٹوئیٹر پر بھی نیب سے جنگ جاری۔

تازہ ٹوئیٹ میں شرمناک نیب گردی، لکھ کر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں پر آنسو گیس شیلنگ اور پتھراؤ کی ویڈیو شیئر کر دی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی جس کے بعد نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا تھا۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی تھی۔ پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔


ای پیپر