file photo

بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے
12 اگست 2020 (12:50) 2020-08-12

نیو دہلی: بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو علاج کیلئے جلد امریکا منتقل کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے نام جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں علاج کے سلسلے میں کام سے عارضی طور پر بریک لے رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر والے اور دوست ساتھ ہیں، میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کروں گا کہ وہ غیر ضروری افواہوں پر کان نہ دھریں۔


ای پیپر