فائل فوٹو

یمنی شہر عدن میں جھڑپیں، تقریباً 40 ہلاک
12 اگست 2019 (13:31) 2019-08-12

عدن : خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے بندرگاہی شہر عدن میں ہونے والی جھڑپوں میں تقریباً 40 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ جھڑپیں حکومت کی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جاری ہیں۔ عالمی ادارے کے بیان میں زخمیوں کی تعداد 250 سے زائد بتائی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 8 اگست سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کئی عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عدن کی بندرگاہ پر کنٹرول رکھنے والی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ پوزیشنوں کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ جائیں وگرنہ سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔


ای پیپر