وزیراعظم، صدر مملکت کی پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
12 اگست 2019 (09:02) 2019-08-12

اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا آج کے دن حضرت ابراہیم  اور اسماعیل  نےاطاعت وایثار کی اعلیٰ مثال قائم کی ،قربانی کے جذبے کے بغیر دنیا میںکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عید سادگی سےمنانے کی ہدایت کی انہوں نے اپنے پیغام میں  کہا پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات سے گزر رہا ہے ۔قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہوگا ۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نےخصوصی ویڈیوں پیغام میں کہا ہے عید کی خوشیوں میں کشمیریوں کو ضروریاد رکھیں ۔دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی زوردیا عیدکے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں۔


ای پیپر