کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں آج عید الاضحٰی سادگی سے منائی جارہی ہے
12 اگست 2019 (08:41) 2019-08-12

اسلام آباد:  ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  قوم نے آج عید الاضحٰی سادگی سے منا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی ہے ۔ پوری قوم نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے عید سادگی سے منائی ۔

ملک کے اہم شہریوں کراچی ،اسلام آباد، لاہور ،پشاور اور کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

لاہور میں شہری عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے بادشاہی مسجد ، اسلام آبادمیں فیصل مسجد میں جوق در جو ق پہنچے ۔


ای پیپر