فوٹوبشکریہ فیس بک

شاہ سلمان کی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
12 اگست 2018 (16:56) 2018-08-12

جدہ: سعودی عرب کے فرمانرواں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات 2018 میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا، 'سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں'۔ اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، پندرہ اگست کو اسپیکر و ڈپٹی سپیکر جبکہ سترہ اگست کو وزاعظم کا انتخاب ہو گا۔ اٹھارہ اگست کو صدر ممنون حسین وزیر اعظم اور کابینہ سے حلف لے لیں گے۔


ای پیپر