فوٹوبشکریہ فیس بک

جہانگیر ترین کی پرویز الٰہی سے ملاقات، حکومت سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
12 اگست 2018 (16:29) 2018-08-12

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں ساتھ دینے پر پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پاکستان مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی میں ساتھ دینے پر پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے اور اداروں کو مضبوط کریں گے۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے اداروں کو کھوکھلا کردیا ہے، شریفوں کی 10 سالہ حکومت سے کتنا نقصان ہوا، عوام کے سامنے لائیں گے، بلدیات کیلئے نئی قانون سازی کریں گے اور کوشش ہو گی کہ اختیارات نچلی سطح تک دیئے جائیں۔

پرویز الٰہی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملک کو درپیش چیلنجز پر بات ہوئی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر سے متعلق بات ہوئی، شہباز شریف کے نظام میں نچلی سطح پر لوگ بے اختیار تھے جبکہ شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق اور اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر