فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات
12 اگست 2018 (14:29) 2018-08-12

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی ہے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سمیت نئے سپیکر کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرنے والے وفد میں تحریک انصاف کے نامزد سپیکر اسد قیصر ، پرویز خٹک ، فواد چودھری شامل تھے۔ دوسری جانب وفاق میں تحریک انصاف کا راج ہے جبکہ اپنا اپنا سپیکر لانے کیلئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سرگرم ہیں اور پی ٹی آئی نے نامزد امیدوار اسد قیصر کی جیت کیلئے رابطے شروع کر دیئے۔

تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے زرتاج گل، شہریار آفریدی اور منزہ حسن کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے ہیں جبکہ عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔


ای پیپر