فوٹوبشکریہ فیس بک

کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے
12 اگست 2018 (11:25) 2018-08-12

اسلام آباد: انتقال اقتدار، آخری مراحل میں داخل الیکشن میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والوں کے پاس آخری دن، آج ایک کے علاوہ باقی سیٹوں سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، پندرہ اگست کو اسپیکر و ڈپٹی سپیکر جبکہ سترہ اگست کو وزاعظم کا انتخاب ہو گا۔ اٹھارہ اگست کو صدر ممنون حسین وزیر اعظم اور کابینہ سے حلف لے لیں گے۔

حکومت سازی کیلئے سیاسی مرکز، بنی گالا بن گیا ٹیم بنانے کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری۔ عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے پر غور۔ کپتان نے سندھ کی گورنر شپ عمران اسماعیل کے نام کردی۔

عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے امیدوار اب تک فائنل نہ کرسکے فواد چوہدری کہتے ہیں 2 دن میں نام سامنے آجائے گا جبکہ رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کہتے ہیں عمران خان میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر