فوٹوبشکریہ فیس بک

فاسٹ باﺅلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
12 اگست 2018 (10:46) 2018-08-12

پشاور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں بازو کے فاسٹ باﺅلر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ پشاور کے ہسپتال میں تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ آج میرے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہے کیونکہ ہمارے خاندان میں بیٹے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاسٹ باﺅلر کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ جنید خان نے تمام مداحوں کا دعاؤں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔

واضح رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں صوابی میں منعقد ہوئی تھی۔

 


ای پیپر