فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
12 اگست 2018 (10:29) 2018-08-12

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں عیدالاضحی 21 اگست کو ہوگی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان کردیا، مملکت میں آج یکم ذی الحج جب کہ عید الاضحی 21 اگست بروز منگل کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، یونان اور سنگاپور میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی جب کہ عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر