فوٹوبشکریہ فیس بک

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب
12 اگست 2018 (10:10) 2018-08-12

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب، الیکٹرک نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق صدر سے ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر کے رہائشی بھی بجلی کے لئے پریشان ہوگئے۔ کراچی والے چھٹی کے روز بجلی سے محروم، بجلی کے بریک ڈاؤن نے موسم کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ شارع فیصل، ناظم آباد، جمشید روڈ، ڈیفنس فیز 2 میں بجلی غائب لیاری، سولجر بازار، گرومندر، گلشن اقبال میں بھی لائٹ کی فراہمی معطل۔ طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں بھی شہری پریشان۔

کے الیکٹرک کے کسٹمر آفس میں شکایتی کالز کا تاتنا بندھ گیا، لیکن خاطر خواہ جواب نہ مل سکا۔ دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث بجلی کا تعطل ہوا، خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔


ای پیپر