فوٹوبشکریہ فیس بک

چاند دیکھنے کیلئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا
12 اگست 2018 (09:40) 2018-08-12

کراچی : عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی یا 23 کو ؟ چاند دیکھنے کیلئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے، کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے ماہرین فلکیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا یکم ذوالحجہ آج رکن اعظم وقوف عرفہ 20 اگست اور عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہو گی۔

ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام اور یونان میں ہفتے کو چاند نظر نہیں آیا۔

 

 


ای پیپر