Karachi Traffic Jam
12 اپریل 2021 (18:32) 2021-04-12

کراچی :رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ایم اے جناح روڈ پر سیون ڈے سے ٹاور،کھارادراوردیگرعلاقوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا،لوگوں کو اپنی منزلوں پر پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک جبکہ ایم اے جناح روڈ پر سیون ڈے سے ٹاور تک ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

اس کے علاوہ صدر ،گارڈن، کھارادر، جیل چورنگی اور حسن اسکوئر پر بھی شدید ٹریفک جام ہے،ٹریفک جام کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں کا ہوچکا ہے، مارکیٹوں میں بھی شدید رش ہے۔توقع ہے کہ بدھ کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کے قریب پیرامیڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث سرور شہید روڈ کو عام ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

سرور شہید روڈ پر موجود ٹریفک کو دین محمد وفائی روڈ کی جانب موڑا جارہا ہے۔


ای پیپر