دوسرا ٹی 20، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 اپریل 2021 (17:21) 2021-04-12

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دی وینڈررز کرکٹ سٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخرزمان اور حارث رؤف کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شرجیل خان اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور محمد حسنین شامل ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کی قیادت ہینرچ کلاسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یانامن ملان، ایڈن مارکرم، ویان لیوب، پیٹے وین بلیون، جارج لینڈے، اینڈیل فیلوک وائیو، سیساندا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی شامل ہیں۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر