پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مراد علی شاہ کو کھری کھری سنا ڈالیں
12 اپریل 2020 (17:15) 2020-04-12

کراچی: سندھ میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، فیصل واؤڈا نے کہا لوگوں کے گھروں میں بھوک ناچ رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ایئرکنڈ یشنڈ کمروں میں بیٹھ کر صرف تقریریں کر رہے ہیں۔ علی زیدی، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ نے بھی مراد علی شاہ کو کھری کھری سنا ڈالیں۔

ملک میں کرونا کی وبا بے قابو، سندھ کی صورتحال پر تحریک انصاف کے رہنما برس پڑے، وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے، ٹھٹھہ میں 2005 کا ایکسپائر تیل عوام میں بانٹا گیا۔ مراد علی شاہ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر بھاشن نہ دیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کی بھی سندھ حکومت سندھ پر تنقید ، کہا، صوبائی حکومت عوام کے ریلیف کیلئے کچھ نہیں کر رہی۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں، بلاول اپنے وزیر اعلیٰ کی اہلیت کا اندازہ لگائیں ایسٹ یوسیز کے نمبر ہی تبدیل کر دیئے گئے،

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے یونین کونسلز بند ہونے کی خبر کو خوف و ہراس کا باعث قرار دیا اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا۔


ای پیپر