بھارت میں کرونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی
12 اپریل 2020 (15:42) 2020-04-12

نیو دہلی: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث، تین بھارتی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر تیس اپریل کر دی گئی۔

بھارت میں ساڑھے آٹھ ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 289 ہوچکی ہے، سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا ہے۔ جہاں 14 سو سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوئے، 127 ہلاک ہوگئے۔ ریاست مہاراشٹرا، اوڑیسہ اور پنجاب میں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل کر دی گئی ہے۔

ممبئی کے قدیم تاج محل ہوٹل میں بھی چھ ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔


ای پیپر