فائل فوٹو

طاہر شاہ کا نیا گانا سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا
12 اپریل 2020 (15:08) 2020-04-12

لاہور: چند برس قبل اپنے ایک گانے کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے طاہر شاہ نے اپنا ايک نيا گانا جاری کر دیا ہے۔ اس مرتبہ بھی ان کا گانا سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ اور دلچسپ تبصروں کا سبب بنا ہے۔

کرونا کے باعث لوگ گھروں میں محصور، ایسے وقت میں کسی کو مسکرانے پر مجبور کرنا آسان نہیں لیکن 'آئی ٹو آئی‘ والے طاہر شاہ اس مرتبہ بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔

طاہر شاہ نے ٹویٹ میں اپنے نئے گانے 'فرشتہ‘ کے بارے میں اطلاع دی تو گانا ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پر طاہر شاہ ٹرینڈ کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر طاہر شاہ کا گانا تبصروں کا مرکز بن گیا۔

عامر لیاقت نے ٹویٹ کی کہ اے لوگو! وقت دعا ہے ۔ طاہر شاہ کا گانا ریلیز ہوا ہے۔ سید ثمر عباس نامی صارف نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں طاہر شاہ کا فرشتہ گانا چلادیں۔

ثنا نامی ٹویٹر صارفہ نے لکھا اگر کرونا وائرس کے کان ہوتے تو طاہر شاہ کی سریلی آواز سن کر خوشی سے مر جاتا۔


ای پیپر