'احساس کفالت پروگرام کے تحت 16 ارب روپے سے زائد تقسیم ہوچکے'
12 اپریل 2020 (14:45) 2020-04-12

لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک بھر میں 13 لاکھ 80 ہزار خاندانوں میں 16 ارب روپے سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقوم کی فراہمی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں، وزیراعظم کا عزم ہے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رقوم کی فراہمی کے عمل میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پروگرام میں بدعنوانی کی کوشش کرنے والے 40 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔


ای پیپر