ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی
12 اپریل 2020 (11:36) 2020-04-12

لاہور: ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کی اسٹاف نرس میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 120 ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 5039 تک پہنچ گئی۔

وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 86 ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ، متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے پنجاب اس وقت سرفہرست ہے، جہاں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2425 تک پہنچ چکی ہے، 39 مریض صحتیاب ہوئے، 21 جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور میں 402 کنفرم مریض ہیں، گجرات میں 129 راولپنڈی 69، جہلم 29، گوجرانوالہ 38، فیصل آباد 28، سیالکوٹ 27، رحیم یار خان کے 22 شہریوں میں  وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سندھ میں 1318، خیبر پختونخوا میں 697، بلوچستان میں 228، گلگت بلتستان میں 216 اور آزاد کشمیر میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 1026 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔


ای پیپر