پاکستان کیخلاف ہونے والی سازش کو بلاول نے بے نقاب کر دیا
12 اپریل 2019 (22:26) 2019-04-12

گھوٹکی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ کیسی حکومت نے جس نے ایک سال کے دوران تین، تین بجٹ پیش کیے، یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہا، ڈالر 100 روپے کا تھا آج 142 روپے کا مل رہا ہے.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی ایمنسٹی اسکیم ٹیکس دینے والوں کے منہ پر تھپڑ ہے، یہ ون یونٹ نظام لانا چاہتے ہیں جس سے ملک ٹوٹا تھا، کیا یہ ملک توڑنا چاہتے ہیں،ہم نے جانیں دی ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو پھر دما دم مست قلندرہوگا،یہ شہید بھٹو کا دیا گیا متفقہ آئین تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

گھوٹکی میں جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہا، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ قرض نہیں لیں گے کیونکہ اس سے ملک کی سلامتی گروی ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا قرض نہیں لوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو¿ں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو ڈالر 100 روپے کا تھا آج 142 روپے کا مل رہا ہے، ان کی ایمنسٹی اسکیم ٹیکس دینے والوں کے منہ پر تھپڑ ہے۔ کٹھ پتلی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، آج نوجوان بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں۔ 50 لاکھ گھر دینے کی بات کی گئی، یہ غریب کو گھر تو کیادیتے تجاوزات کےنام پر لوگوں سےچھت چھین رہےہیں۔ ایمنسٹی اسکیم سے آپ کس کا کالا دھن سفید کرنا چاہتے ہیں؟ جہانگیر ترین کا اپنایا علیمہ باجی کا؟

یہ آہستہ آہستہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، یہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا حق مارنا چاہتے ہیں۔ یہ ون یونٹ نظام لانا چاہتے ہیں جس سے ملک ٹوٹا تھا، کیا یہ ملک توڑنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا، ہم نے جانیں دی ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، یہ بے نامی وزیراعظم آپ کے حقوق ختم کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھوٹکی میں آکر کہتے ہیں وفاق دیوالیہ ہورہا ہے، تمہاری معاشی پالیسی سے دیوالیہ ہورہا ہے۔ 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو پھر دما دم مست قلندرہوگا، یہ شہید بھٹو کا دیا گیا متفقہ آئین تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔


ای پیپر