بلوچستان کے علاقے چمن میں زوردار دھماکہ
12 اپریل 2019 (19:31) 2019-04-12

چمن :جمعہ کے روز ایک اور زوردار دھماکہ چمن میں ہو گیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں مال روڈ فلسطین چوک پر زور دار دھماکہ ہوا ،دھماکے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

دھماکے کے فورا بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سر چ آپریشن جاری ہے ۔


ای پیپر