عاطف اسلم کا گانا ایک اور بھارتی فلم سے نکال دیا گیا
12 اپریل 2019 (19:03) 2019-04-12

اسلام آباد : بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستان مخالف لہر بدستور جاری‘ فلم دے دے پیاردے سے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا نکال دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم دے دے پیاردے کی ٹیم نے اپنی فلم سے عاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا توملا عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


ای پیپر